پورا ملک غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے، راجا پرویز اشرف

46

فیصل آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی مرکزی رہنما وسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پورا ملک غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے آزادی مارچ روکنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی جواز نہیں ہے عوام دشمن پالیسیوں کے خلا ف احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے لاک ڈائون اور توڑ پھوڑ کے حق میں نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کے معاشی معالات
بہت حد تک بگڑ چکے ہیں سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے کہ عوام اور ملکی معیشت کو ڈوبنے سے بچائیں بلاول زرداری احتجاج کی حد تک متفق ہے اگر پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن عوامی ایشوز کے لیے نہ نکلی تو جعلی تبدیلی سرکار ملکی استحکام اور کاروبار زندگی کو مزید تباہی سے دوچار کردے گی تمام آدمی بری طرح معاشی بدحالی کا شکار ہوچکا ہے ۔ راجہ پرویز اشرف نیک ہا کہ بے لگام مہنگائی اور نان سٹاپ بیروزگاری سے مزدوری ‘کسانوں اور عام دیہاڑی دار لوگوں کے گھروں میں فاقوں کا راج قائم ہوچکا ہے تاجر برادری معیشت کا پہیہ جام ہونے سے سنگین مالی صورتحال سے دوچا ر ہورہی ہے، یہ کیسی تبدیلی سرکار ہے جو عوام اور ملک کی اقتصادی صورتحال کے لیے نیم حکیم والا کام کررہی ہے نااہل کپتا ن کی معاشی ٹیم اور سیاسی حکمت عملی عوام پاکستان کے لیے وبال جان بن چکی ہے ۔
راجا پرویز اشرف