اساتذہ پر عمرہ، زیارت اور حج کی رخصت پر سے پابندی ختم کی جائے، گسٹا

106

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن حیدرآباد نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سندھ میں اساتذہ عمرہ، زیارت اور حج کی رخصت پر سے پابندی ختم کی جائے کیونکہ 14 اکتوبر سے فلائٹس شروع ہورہی ہیں، اساتذہ کی اپنی فیلمی کے ہمراہ روانگی ہے اگر فوری طور پر پابندی ختم نہ کی گئی تو اساتذہ اور ان کی فیملیاں عمرہ وزیارت کی سعادت سے محروم رہ جائیں گی۔ یہ مطالبہ گسٹا کے رہنما مبارک علی عباسی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر گلفام نبی شیخ، بلند اقبال خان، سیف اللہ خاص خیلی، الطاف پٹھان، نعیم قادری، شیر دین طاہری نے بھی شرکت کی۔