حیدرآباد ایس بی سی اے ،مستقل نہ کرنے کیخلاف عارضی ملازمین کا احتجاج

106

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اعجاز کھوسو، سید منصور شاہ، قاضی ضیاء الدین، جام عثمان، گڈو قنبرانی ودیگر نے کہا کہ کافی عرصے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کچے ملازمین کے طور پر کام کررہے ہیں، ہمیں پکا کرنے کا صرف آسرا دیا جارہا ہے جو کہ ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہے اور اس پر بھی حالت یہ ہے کہ گزشتہ چھے ماہ سے ہمیں تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں، جس کے باعث ہم فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت میں ہے، جس کے اپنے منشور میں روٹی، کپڑا اور مکان شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کچے ملازمین کو پکا اور چھے ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں فوری طور پر دلائی جائیں۔