شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پرسندھ حکومت کا 14 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

50

کراچی(نمائندہ جسارت) سندھ حکومت نے 14 اکتوبر کو شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 14 اکتوبر کو شاہ لطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پرعام تعطیل
ہوگی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت اور اس کے ذیلی ادارے، ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں 14 اکتوبر کو بند رہیں گی۔
عام تعطیل