ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان 5روزہ دورے پر کل سندھ آئینگے

251

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمدعامرصوبہ سندھ کا 5روزہ تنظیمی دروزہ کریں گے۔اپنے دورے کے دوران حیدرآباد میں سینیٹرسراج الحق کے ساتھ کشمیرمارچ کی قیادت اور خطاب کریں گے،جبکہ کراچی
میں کشمیرکانفرنس سے خطاب کے علاوہ صوبہ سندھ کا 5روزہ تنظیمی دورہ بھی مکمل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ محمدعامر11اکتوبرکو اپنے دورے کا آغاز کریں گے۔11اکتوبرکو حیدرآباد ریجن،میرپورخاص ریجن،یونیورسٹی زون اور ٹنڈوجام کے ذمے داران کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔12اکتوبرکو کراچی میں کشمیرکانفرنس سے خطاب،13اکتوبرکو نوابشاہ ریجن،14اکتوبرکو لاڑکانہ اورشکارپور ریجن،جبکہ 15اکتوبرکو سکھر ریجن کا تفصیلی تنظیمی دورہ کریں گے۔اپنے دورے کے دوران ذمے داران سے ملاقاتیں، سندھ کے مختلف شہروں میں یکجہتی کشمیرکے پروگرامات سے خطاب اورطلبہ نمائندوں کے وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔دورے کے دوران ناظم جمعیت صوبہ سندھ اسدعلی قریشی اور دیگر ذمے داران ان کے ہمراہ ہوں گے۔
اسلامی جمعیت طلبہ