جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ میں شرکت کیلیے دعوتوںکا سلسلہ جاری

106

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے کشمیرمارچ کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں حیدرآبادکی دینی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے حمایت کاسلسلہ جاری ہے ۔امیرجماعت اسلامی سندھ محمدحسین محنتی ،جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالوحیدقریشی ،امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے معززین شہراور دینی ،سیاسی اورقوم پرست جماعتوں ،تاجر یونین اور سماجی تنظیموں کوکشمیر مارچ میں شرکت کی دعوت کاسلسلہ جاری ہے۔انجمن تاجران سندھ زون
حیدرآبادکے صدر راناغلام رسول،سیکرٹری محمدارشد،چمبرآف اسمال ٹریڈرزاینڈاسمال انڈسٹریزکے صدر دولت رام لوہانہ، لطیف آبادبزنس فورم کے عہدیدان سے ملاقات کی اور لطیف آباداورمارکیٹ ٹاورکے بازاروں میں دکان دکان کشمیرمارچ میں شرکت کی دعوت دی ،تاجروں اور شہریوں نے جماعت اسلامی کے رہنمائوں کاخیرمقدم کیااور اپنے تاثرات میںکشمیر کازکے لیے جماعت اسلامی کی کوششوں کوسراہا۔امیرجماعت اسلامی سندھ محمدحسین محنتی نے کہاکہ ہمیں پاکستان کی جنگ جلدہی سری نگر میں لڑناپڑے گی اور دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملاناہوگا۔بھارت مذاکرات کی بھیک اس وقت مانگے گاجب کشمیر میں اس کی مرمت کی جائے گی۔ امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے متحدہ قومی موومنٹ کے زونل آفس پہنچے جہاں ڈسٹرکٹ انچارج ظفرصدیقی ،رکن اسمبلی صابرقائمخانی،صلاح الدین ،راشدخلجی،ندیم صدیقی ،ناصر قریشی ،ڈپٹی میئر سہیل مشہدی نے جماعت اسلامی کے رہنمائوں کااستقبال کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے نائب امیرڈاکٹرسیف الرحمن، جنرل سیکرٹری مطاہرخان ،ڈپٹی سیکرٹریز عبدالقیوم حیدر،ظہیرالدین شیخ ودیگر موجودتھے۔حافظ طاہرمجیدنے ایم کیوایم رہنمائوں کو13اکتوبر کے کشمیرمارچ میں شرکت کی دعوت دی ،جس پرایم کیوایم رہنمائوں نے جماعت اسلامی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر ہم سب متحدہیں اورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔
کشمیر مارچ/تیاریاں