ججوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

212

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق ججوں کا کڑا
احتساب ہونا چاہیے، طاقتور قوتیں، دوست، رشتہ دار سمیت کئی طرح کے طبقات جج پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں، منصف کو ان سب سے دور رہنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہجج کو مقبول عام فیصلوں کے بجائے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے چاہییں، جج کی اہلیت کا پتا کرنا ہے تو بار سے رجوع کریں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں پروپیگنڈا ہوتا ہے ،یاد رکھیں میں ان سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کی ضلعی عدالتیں دکانوں میں کام کر رہی ہیں۔ کسی بھی حکومت کے لیے یہ اولین ترجیح نہیں ہے۔
کٹرا احتساب