عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ، سماعت 15اکتوبر تک ملتوی

93

راولپنڈی (آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمد نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی محمد حنیف عباسی کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت مزید کارروائی
کے لیے 15اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت میں درخواست گزار محمد حنیف عباسی نے اپنے کونسل کے ذریعے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے عوامی اجتماعات میں منشیات فروش کہہ کر مخاطب کیا جس سے ساکھ کو نقصان پہنچا۔
عمران خان کیس