حکومت کا چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو تنخواہ نہ دینے کا فیصلہ

117

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) حکومت کاچیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو تنخواہ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کابینہ نے شبر زیدی کی بطورِچیئرمین تعیناتی منظور کر لی ہے۔ حکومت نے 9 مئی2019کو شبر زیدی کو پرائیویٹ سیکٹر سے چیئرمین ایف بی آر لگایا تھا۔ انہیں اعزازی طور پہ اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ شبر زیدی نے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان کیا تھا اور اب وفاقی کابینہ نے انکی مراعات کے حوالے سے سمری منظور کر لی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 5ماہ بعد کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری منظور کروائی ہے۔ اس سمری کے مطابق شبرزیدی کو تنخواہ نہیں دی جائے گی اور نہ انہیں حکومت کی جانب سے میڈیکل دیا جائے گا۔ انہیں 1600سی سی گاڑی ملے گی اور وہ 2سال تک چیئرمین ایف بی آر رہیں گے۔وفاقی حکومت نے ٹیکس امور کے ماہر شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے خود ایک پریس کانفرنس کے دوران شبرزیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔
شبر زیدی