سندھ: 6 خطرناک دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

132

کراچی(آن لائن) محکمہ داخلہ سندھ نے 6 خطرناک دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے چھ خطرناک دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ انعامی رقم دہشتگردوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر، کالعدم لشکرجھنگوی اورکالعدم جنداللہ سے ہے، کالعدم لشکرجھنگوی کے سمیع اللہ عرف ارشد کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔کالعدم لشکر جھنگوی کے جعفر عرف افتخار کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر ہے۔ذرائع کے مطابق کالعدم جنداللہ کراچی کے امیر منظور احمد عرف بلال کے سر کی قیمت 30 لاکھ ،القاعدہ کے دہشتگرد فصل غنی عرف شفیق کے سر کی قیمت 20 لاکھ،کالعدم جنداللہ کے رفیق عرف عبیداللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ اورکالعدم لشکرجھنگوی کے دہشتگرد غلام مرتضیٰ کے سر کی قیمت ایک لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
سر/قیمت