پشاور اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.2 ریکارڈ

99

پشاور، اسلام آباد(آن لائن)پشاور، اسلام آباد مالاکنڈ،لوئردیراورگردونواح کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر
5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش میں 180 کلو میٹر گہرائی میں تھا تاہم کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے لیکن شہروں کی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے پشاور کے علاوہ مالا کنڈ، لوئر دیر، مردان ،منگورہ ، ایبٹ آباد،چترال اور سوات سمیت دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ