23 ویں قومی گیمز کی مشعل لاہور پہنچ گئی

151

لاہور (جسارت نیوز) 33ویں نیشنل گیمزکی مشعل (Torch) اپنے اگلے سفرمیں لاہور پہنچ گئی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پرپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ٹارچ کمیٹی کے چیئرمین اور سابق آئی جی کیپٹن سیّد محمدعابد قادری نے قومی گیمز کی مشعل کو پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خواجہ ادریس حیدر کے حوالے کیا اس موقع پر پی او اے کی سیکریٹری جنرل محمدخالد محمود سمیت پنجاب کی مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے صدور، سیکریٹریز اور کھلاڑی بھی موجود تھے واضح رہے کے نیشنل گیمز کی مشعل کے سفر کا آغاز سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کیجانب سے مزار قائد کراچی سے ہوا تھا جس کے بعد اسے کوئٹہ لیجایا گیا جہاں بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ ہال میں تقریب منعقد کی اس موقع پر پی او اے کے سیکریٹری جنرل محمدخالدمحمود نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گیمز کی تاریخ میں پہلی بار مشعل پورے ملک کاسفرکررہی ہے ہمارا مقصد کھیلوں کے ذریعے امن اور بھائی چارے کے پیغام کو پاکستان کے کونے کونے میں پہنچانا ہے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کواجہ ادریس حیدر نے کہا کہ 9 اکتوبر بروز بدھ کو دوپہر تین بجے (3:00 pm) ٹارچ کو دہلی گیٹ لایا جائے گا جہاں مسجد وزیر خان میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اس موقع پر پنجاب کے صوبائی سیکریٹری بررائے کھیل ندیم محبوب مہمان خصوصی ہوں گے تقریب میں بینڈز کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ قومی ورثہ (Heritage) اور ثقافتی (Culture) شو بھی پیش کیا جائے گا جس کے بعد ٹارچ ریلے کیلئے خصوصی طور پرتیار کئے گئے رنگیلا رکشے میں مشعل حضوری باغ جائے گی جہاں سے اسے شہر کے مختلف مقامات میں گھماتے ہوئے دوبارہ حضوری باغ لیجائے گا 10 اکتوبر کو صبح اکتوبر کو لاہور کالج بر ائے خواتین میں دن گیارہ بجے (11:00 AM) تقریب منعقد کی جائے گی جبکہ اسی دن شام ساڑے سات بجے (7:30 pm) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل اجلاس میں مشعل پی او اے کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیّدعارف حسن اور میڈیا کے نمائندوںکے سامنے پیش کریں گے۔