جنوبی وزیرستان میں کھیلوں کے 6 میدان بنائے جائینگے، اجمل خان وزیر

122

پشاور(جسارت نیوز) وزیر اعلی کے مشیر برائے قبائلی اضلاع و ترجمان پختونخوا حکومت اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں کھیلوں کے 6 میدان بنائے جائینگے۔ شکئی ا سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح بھی کر دیا گیا ہے۔ وانا اسٹیڈیم میں بہت جلد بین الاقوامی کھلاڑی کھیلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلی کے مشیر برائے قبائلی اضلاع و ترجمان پختونخوا حکومت اجمل خان وزیر نے جنوبی وزیرستان وانا میں 5ویں امن فٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔ میچ ژوب ٹیم کی جیت پر اختتام کو پہنچا ۔