نوویک جوکووچ کا فاتحانہ آغاز شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

133

شنگھائی (جسارت نیوز) سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس ا سٹار اور عالمی نمبر ایک جاپان اوپن میں کامیابی کے بعد سنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ گزشتہ روز چین میں ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں سربین ٹاپ سیڈڈ ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی ڈینس شاپووالوو کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جاپان اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔