اسکاٹ لینڈ اور ارجنٹائن نے رگبی ورلڈکپ میں اپنے میچ جیت لئے

269

ٹوکیو (جسارت نیوز) ا سکاٹ لینڈ اور ارجنٹائن کی ٹیموں نے 9ویںرگبی ورلڈ کپ میں اپنے اپنے میچ جیت لئے، سکاٹ لینڈ نے روس جبکہ ارجنٹائن کی ٹیم نے امریکاکو شکست دی۔ 9ویںرگبی ورلڈ کپ میں گزشتہ روزپول اے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ اور روس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی ٹیم کو بالکل بے بس کر دیا۔ ا سکاٹ لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد روس کو 61-0 پوائنٹس سے شکست دی۔ یہ اسکاٹ لینڈ کی میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح ہے۔ پول سی کے میچ میں ارجنٹائن اور امریکہ کی ٹیمیں پنجہ آزما تھیں جس میں ارجنٹائن کی ٹیم نے امریکا کی ٹیم کو 17 کے مقابلے میں 47 پوائنٹس سے شکست دے دی تاہم ارجنٹائن کی ٹیم میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی ، امریکی ٹیم میگا ایونٹ میں 3 میچ کھیل چکی ہے اور تینوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔