بارباڈوس ٹریڈنٹس اور ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز سی پی ایل کوالیفائر 2 میں آج آمنے سامنے

106

جمیکا (جسارت نیوز)کیربیئن پریمیئر لیگ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، بارباڈوس ٹریڈنٹس اور ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں سی پی ایل کے کوالیفائر2 میں آج ٹروبا کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔ کوالیفائر 2 میں سے جو ٹیم جیتے گی وہ سی پی ایل کی فائنلسٹ اور ناقابل شکست گیانا ایمزون واریئرز کے خلاف فائنل میں مد مقابل ہوگی۔ بارباڈوس کی ٹیم کو ایک اور چانس ملا ہے، بارباڈوس کی ٹیم کوالیفائر ون میں گیانا ایمزون واریئرز سے شکست کے بعد اب کوالیفائر 2 میں چلی گئی جہاں اس کا مقابلہ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز سے ہوگا۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے ایلمنیٹر میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر کوالیفائر 2 کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ ٹرنباگو کیرن پولارڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بارباڈوس جیسن ہولڈر کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔ کوالیفائر ٹو آج جبکہ فائنل 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔