الیگزینڈر زویرو، شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

139

شنگھائی(جسارت نیوز) جرمنی کے الیگزینڈر زویرو، روس کے کیرن کچانوف، امریکا کے جان اسنر اور یونان کے سٹیفانوس پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے سنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ گزشتہ روز ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں الیگزینڈر زویرو نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کے جریمی شارڈے کو 7-6(5-13)، 7-6(7-3) سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، روس کے کیرن کچانوف نے حریف امریکی کھلاڑی ٹیلر فریٹز کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا دیا، امریکا کے جان اسنر نے حریف فرانسیسی کھلاڑی لیوکاس پائولی کو 7-5 اور 6-3 سے مات دی۔ ایک اور میچ میں یونانی کھلاڑی ا سٹیفانوس نے کینیڈین حریف کھلاڑی فیلیکس ایگر کو 7-6(7-3) اور 7-6(7-3) سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔