انگلینڈ کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی 20 اور ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ڈوم سبلی اور زیک کرالی پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل

108

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی 20 اور ٹیسٹ ا سکواڈ کا اعلان کر دیا، وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیرسٹو کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے تاہم وہ ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، ڈوم سبلی اور زیک کرالی کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ ٹی 20 اسکواڈ میں آئن مورگن (کپتان)، جونی بیرسٹو، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، پیٹ برائون، سیم کرن، ٹام کرن، جو ڈینلی، لیوس گریگوری، کرس جورڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ میلان، میٹ پارکنسن، عادل راشد اور جیمز ونس شامل ہیں۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں جو روٹ (کپتان)، جوفرا آرچر، اسٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، زیک کرالی، سام کرن، جو ڈینلی، جیک لیچ، ثاقب محمود، میتھیو پارکنسن، اولی پاپ، ڈومنک سبلی، بین اسٹوکس اور کرس ووکس شامل ہیں۔