عبدالخالق بلوچ فٹ بال ٹورنامنٹ :مزید 2 میچوں کے فیصلے

69

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز2میچ کھیلے گئے پہلامیچ کیماڑی محمدن بمقابلہ ساجدی بلوچ کے درمیان کھیلا گیا جو کہ وقت مقررہ تک صفر ، صفر سے برابر رہا ۔کیماڑی محمدن نے پلنٹی کک کی بنیاد پر یہ میچ 3-0 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ کھیل کا آغازبڑے جارحانہ انداز میں ہوا۔دونوں ٹیموں نے خوبصورت موؤبنائے لیکن اس دوران کوئی خطرناک موؤبنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ میچ کا پہلا ہاف صفر، صفر سے برابری پر ختم ہوا۔دوسرے ہاف میںبھی دونوں ٹیموں کی جانب سے دلکش پاسنگ اور بہترین کمبائینڈ موومنٹ دیکھنے میں آئے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی میچ کا اختتامی وسل صفر، صفر سے برابری پر بجا۔فیصلہ پیلنٹی ککس کے ذریعے کیا گیاجو کہ کیماڑی محمدن ے3-0 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔دوسرا میچ کلری اسٹاربمقابلہ سندھ مسلم گذری کے درمیان کھیلا گیا جو کہ وقت مقررہ تک صفر، صفر سے گول برابر رہا ۔اندھیرا ہو نے کی وجہ سے میچ دوبارہ 13اکتوبر کو دوپہر 2بجے کھیلا جائے گا۔ میڈیا کوار ڈینیٹر آفتاب بلوچ تھے۔اس میچ کو ریفری محمد آصف ،جاوید کارلوس نے سپروائز کیا۔ ڈپٹی ریفری شوکت گوٹائی اوربشیر احمدنے سپروائز کیا۔میچ کمشنرابوبکر واجو ،عابد بلوچ،عا بد بلوچ،میر عبدالستار میڈیکل تھے۔آج2 میچ کھیلے جائیںگے پہلا میچ لعل بخش میموریل بمقابلہ لسبیلہ اسٹوڈنٹس دوسرا میچ ملیر اسٹاربمقابلہ سو سائٹی برادرس کے مابین کھیلا جائیں گا۔