سلو اوور ریٹ کے باعث ناردرن کرکٹ ٹیم کے کپتان عمر امین پر جرمانہ عائد

87

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناردرن کرکٹ ٹیم کے کپتان عمر امین پر بلوچستان کے خلاف میچ میں سلواوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے فرسٹ کلاس میچ کے آخری روز ناردرن کرکٹ ٹیم نے دوسری اننگز میں مقررہ وقت سے 2 اوورز کم کیے۔ قوانین کے مطابق ٹیم کے کپتان عمر امین پر 16 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ میچ ریفری اقبال شیخ نے ناردرن کرکٹ ٹیم کے کپتان عمرا مین پر جرمانہ عائد کیا۔