مولانا معاویہ اعظم طارق کا 11 اکتوبر کو شہدائے اسلام کانفرنس کا اعلان

761

اسلام آباد(آن لائن)رکن صوبائی اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق نے 11 اکتوبر کو اسلام آباد میںشہدائے اسلام کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مقدس شخصیات کی توہین اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا سلسلہ خطرناک صورت اختیار کر رہا ہے،اگر ناموس صحابہؓ بل پر قانون سازی ہو جاتی تو کسی کو گستاخی کی جرات ہوتی اورنہ ہی تحفظ ناموس رسالت کے لیے مارچ اور دھرنوں کی ضرورت پڑتی،حق بات کی پاداش میں شہید کیے گئے مولانا اعظم طارق کے قاتل 16 سال گزرنے کے باوجود کیفر کردار تک نہیں پہنچائے جاسکے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شہدائے اسلام کانفرنس ہاکی گرائونڈآبپارہ اسلام آباد میںصبح 9 تاکرشام 5بجے جاری رہے گی اور اس دوران یکجہتی کشمیر مارچ بھی کیا جائے گا۔