سندھ ہائیکورٹ ،شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق درخواست پر ڈی سی کورنگی طلب

101

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے شہری اختر حسین کا شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق ڈی سی ایسٹ اور کورنگی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر ڈی سی کورنگی کو طلب کرلیا ، درخواستگزار کے وکیل عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے نادرا گئے تو نادرا نے شناختی کارڈ بلاک کردیا۔ عدالت نے ڈی سی ایسٹ کو 20 روز میں شناختی کارڈ کا معاملہ حل کرنے کا حکم دیا تھا۔ نادرا کے مطابق ڈی ایل سی (ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی) بنائی گئی تھی جو ڈی سی کی تصدیق سے شناختی جارڈ کے لیے ضروری تھا۔ بعد میں ڈی سی ایسٹ کی جانب سے معاملہ ڈسٹرک کورنگی بھیج دیا گیا۔ اختر حسین اسی پاسپورٹ پر 2 دفعہ دبئی جاچکے ہیں، انکے والدین کے بھی شناختی کارڈ بن چکے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اختر حسین کا شناختی کارڈ جاری کرایا جائے۔