پاکستان سڑک بنانے سے نہیں تعلیمی اداروں سے بدلے گا،علی محمدخان

94

راولپنڈی(آن لائن)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاہے کہ قاسم خان سوری کے کیس میں بہت پریشان تھے ،اللہ نے کرم کر دیا ہے ، عمران خان میں ایمان،انصاف و محنت ہے اور سب کو برابر دیکھتا ہے،پاکستان سڑک بنانے سے نہیں تعلیمی اداروں سے بدلے گا۔بدھ کو فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں سیمینار سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی کسی تعلیمی ادارے میں آتا ہوں ایسا لگتا ہے کہ میں بھی طالب علم ہوں۔انہوںنے کہاکہ علم ہماری بنیاد اور مومن کی گمشدہ میراث بھی ہے،لوگوں کو بھی سیاستدان ٹی وی پر لڑتے پسند ہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھے فخر ہوتا ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں ۔انہوںنے کہاکہ یو این کی تقریر کے بعد احساس ہوا کہ مسلم امہ کو لیڈر ملنے جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے جس طرح اسلام کی قیادت کی وہ بہت کم لوگوں کوملتی ہے۔