جاپان نے 3 نئے جدید ترین این آئی آئی اسکینرزکسٹمز اور ایف بی آر کے حوالے کر دیے

127

اسلام آباد (اے پی پی)جاپان نے کراچی بندرگاہ اور بن قاسم پورٹ میںسیکورٹی کی بہتری کی غرض سے منصوبے کے تحت 2.78 ارب روپے مالیت کے3 نئے جدید ترین این آئی آئی اسکینرزکنیٹنیرز اسکیننگ ٹرمنلز کے لیے پاکستان کسٹمز اور ایف بی آر کے حوالے کر دیے۔پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا اور چیئر مین ایف بی آ ر شبر زیدی نے کراچی پورٹ ایسٹ وارف پر نئے این آئی آئی کنیٹنیرزا سکیننگ ٹرمنلز کا افتتاح کیا۔بدھ کو جاپانی سفارتخانے کے مطابق ہینڈ اوور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ کراچی اور بن قاسم بندرگاہ پاکستان کی مصروف ترین بندر گاہیں ہیں جن کا ملکی تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بندرگاہیں نہ صرف پاکستان کی اقتصادی خوشحالی کے لیے اہم ہیں بلکہ جغرافیائی لوکیشن کی سے وجہ عالمی تجارت کے لیے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔