اشتہارات کیس: گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کرنے کی کارروائی موخر

89

اسلام آباد (آن لائن) اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر، ملزمان پر فرد جرم عاید کرنے کے لیے 31 اکتوبر کی نئی تاریخ مقرر۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد منیر نے کی۔ ملزم انعام اکبر کو کراچی ملیر جیل سے اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا، عدالت نے حکم دیا کہ اگلی سماعت پر ملزم انعام اکبر کو عدالت میں پیش کیاجائے۔ کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔