بعض عناصر محاذ آرائی سے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، طاہر اشرفی

208

لاہور (نمائندہ جسارت) چیئرمین پاکستان علما کونسل و صدر وفاق المساجد و مدارس پاکستان حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اندرونی و بیرونی چیلنجز کا شکار ہے ایسے حالات میں ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، قانون ناموس رسالت ،ختم نبوت، مدارس و مساجد کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے ، ہم انتشارپھیلانے والی کسی جماعت یا تحریک کا ساتھ نہیں دیں گے، مسئلہ کشمیر جس نازک موڑ سے گزر رہا ہے ایسے حالا ت میں پوری قوم کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے لیکن بعض عناصر محاذ آرائی کی سیاست کے ذریعے اس مسئلے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان علماء کونسل کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔