سندھ ہائیکورٹ: نیب سے منظور وسان کے ناجائز اثاثوں پر پیشرفت رپوٹ طلب

83

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب سے 11 دسمبر تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت میں پراسیکیوٹر نیب نے مؤقف دیا کہ منظور وسان کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔ حتمی رپورٹ پیش کرنے کیلیے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے نیب سے منظور وسان کیخلاف 11 دسمبر کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔