تین سے 5 سال میں تمام رکشے بیٹری سے چلیں گے، فواد چودھری

132

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیٹری سے چلنے والے رکشوں کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے اور 6 سے 8 ماہ تک ایسے 10 ہزار رکشے سڑک پر ہوں گے۔ انہوں نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے 3 سے 5 سال کے دوران پاکستان میں پیٹرول انجن سے چلنے والے تمام رکشوں پر پابندی عاید کردی جائے گی کیونکہ بیٹری سے چلنے والے رکشے بڑی تعداد میں متبادل کے طور پر سامنے آ چکے ہوں گے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بیٹری کے ذریعے چلنے والی موٹر سائیکل اور رکشہ خود چلا کر دکھایا تھا۔