پشاور‘اسلام آباد اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 5.2ریکارڈ

109

پشاور، اسلام آباد(آن لائن)پشاورسمیت اسلام آبادملاکنڈ،لوئردیراورگردونواح کے علاقے میں زلزلے کے پھرجھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹرا سکیل پر5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش میں180 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔تاہم تاحال کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں لیکن شہری کی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔زلزلے کے جھٹکوں میں مردان، منگورہ ، ایبٹ آباد،چترال اور سوات سمیت دیگر شہربھی شامل ہیں۔