دبئی،جی ٹیکس نمائش میں ا سمارٹ کیمروں سے لیس بس

105

دبئی (اے پی پی) دبئی میں ہونے والی جی ٹیکس ٹیکنالوجی نمائش میں روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے پویلین میں ایک ایسی بس حاضرین کے سامنے پیش کی گئی ہے جس میں سی سی کیمرے خفیہ جگہوں پر نصب ہیں۔اس بس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سوار ہونے والا مسافر کارڈ سسٹم(نول کارڈ) کے تحت مشین کے سامنے سے کارڈ گزارے گا سوائپ اور اس کے کارڈ میں بیلنس نہ ہوا اور وہ انجان بن کر نکلنے کی کوشش کرے گا تو خفیہ کیمرہ اس کارروائی کی اطلاع متعلقہ لوگوں تک پہنچا دے گا۔واضح رہے کہ دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے لیے اگست 2009ء سے نول کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔