برائلر چوزوں کے مرنے سے پولٹری فارمرز کو مالی نقصان کا سامنا

137

فیصل آباد (اے پی پی) ماہرین پولٹری فارمنگ سیکٹر نے بتایا کہ 5سے20فیصد برائلر چوزے مختلف بیماریوں کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں جبکہ پولٹر ی فارمرز کی جانب سے مؤثر اقدامات نہ ہونے سے انہیں مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ جوں جوں مرغبانی کی صنعت ترقی کر رہی ہے تو ں توں اس کے مسائل میں بھی اضافہ ہوتا جار ہا ہے جس میں مرغیوں کی بیماری سر فہرست ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ 5سے 20فیصد برائلر چوزوں کے مرنے سے نہ صرف پولٹری فارمر حضرات کو مالی نقصان کا سامنا ہے بلکہ اس سے ملکی وسائل بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ چوزوں کی متناسب جسامت ، نشوو نما ، تازہ اور جراثیم سے پاک پانی کی فراہمی ، متوازن خوراک ، حفاظتی ٹیکہ جات ، فارم اور گرد و نوا ح کی مناسب صفائی اور پرندوں کی نگہداشت سے برائلر چوزوں کے ابتدا ء میں ہی مرنے کی شرح کو کم یا جا سکتاہے ۔