حکمرانوں نے پورے ملک کولنگرخانے میں تبدیل کر دیا،راناطہٰ

126

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیرراناطٰہٰ خاں نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پورے ملک کولنگرخانے میں تبدیل کر دیا، وزیراعظم کی جانب سے عوام کوبے صبراکہنا ان کی شکست کااعتراف ہے۔حکومت داخلہ،خارجہ پالیسی سمیت ہرشعبے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی ، بے روزگاری،بدامنی اور غربت کی شرح میں اضافے نے مسائل میں پھنسے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ؎، ریاست کی ناکامی کا مطلب مدینہ کی اسلامی ریاست کی ناکامی نہیں کیونکہ ایسا نعرہ لگانے والے قرآن وحدیث کی بجائے مغرب اور عالمی طاغوت کی ڈکٹیشن پرچل رہے ہیں،موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں سودن نہیں 100سال میں بھی ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ان کی ناؤ ڈوب رہی ہے،وزراء کے رنگ پھیکے پڑچکے ہیں اور ان کے اپنے الفاظ ان کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔