سجاول، بچی کے گلے میں این جی ٹیوب پھنسنے کی انکوائری، دو ڈاکٹر برطرف

115

سجاول (نمائندہ جسارت) سجاول کی رہائشی معصوم بچی اللہ بچائی ساند کے گلے میں این جی ٹیوب پھنسنے کی انکوائری، دو ڈاکٹر برطرف۔ اخبارات اور ٹی وی چینل پر بچی کے متعلق انکشاف کے بعد انکوائری پر جانے والے مرف کے سرجن لال میر شاہ شیرازی کی جانب سے بچی کے والدین سے بداخلاقی کا مظاہرہ کیا گیا۔ مذکورہ ڈاکٹر کی جانب سے متاثرہ لڑکی کے ورثا سے بدکلامی کے باعث ڈاکٹر لال میر شاہ اور ڈاکٹر سلیمان شاہ کو مرف انتظامیہ نے نوکری سے برطرف کردیا۔ ڈاکٹر سلیمان شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی بدکلامی نہیں کی، مجھے بلاوجہ برطرف کیا گیا، بدکلامی کرنے والا وڈیو میں واضح ہے۔ وڈیو واضح ہونے کہ باوجود میرے خلاف کارروائی ذاتی انتقام کا نتیجہ ہے، سول اسپتال ٹھٹھہ کا انتظام چلانے والی مرف انتظامیہ نے دونوں ڈاکٹروں کی برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔