لاڑکانہ ،نمرتا قتل کیس کی انکوائری جاری

33

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) آصفہ ڈینٹل کالج فائنل ایئر کی ہونہار طالبہ نمرتا چندانی کی پراسرار ہلاکت کو 24 روز گزرچکے ہیں اور اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ اقبال حسین میتلو کی سربراہی میں اس کیس سے جڑے افراد کے حلف نامے جمع کروانے کے بعد بیانات قلمبند کروانے کا سلسلہ جاری ہے، نمرتا معاملے پر جوڈیشل انکوائری کے چھٹے روز بھی انکوائری افسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو مزید 5 طالبات مہوش، زینب، عائشہ، مسکان ہندو اور ماریہ شیخ کے بیانات قلمبند کیے گئے۔