میہڑ،منشیات اور فحاشی کے اڈے چلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

485

میہڑ (نمائندہ جسارت) انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل ضلع دادو کے صحافیوں کی ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا سے ملاقات صحافیوں کے مسائل دادو ضلع کے اندر بڑھتی ہوئی منشیات اور فحاشی اڈے کے خاتمے کیلیے بات چیت۔ ایس ایس پی دادو کی جانب سے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور درگاہ سعدی موسانی پر پکٹ قائم کر کے منشیات اور فحاشی کے اڈے چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ۔ میہڑ دادو نئوں گوٹھ تھرڑی محبت ککڑ کے صحافیوں کے وفد نے انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان ضلع دادو کے صدر عبدالحئی، عدل مہیسر، جنرل سیکرٹری عبدالرحمن قنبرانی، خورشید لاکھیر، اخلاق چانڈیو، امیر ملاح، ارشاد سومرو، عبدالفتاح وینس، عبدالغفار شاہانی، میر صابر کولاچی اور دیگر صحافیوں نے ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا ملک سے دادو ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی، منشیات، امن و امان سمیت نئوں گوٹھ درگاہ سعدی موسانی میں چلنے والے فحاشی اڈے کے خاتمے کے لیے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا ملک کی جانب سے صحافیوں سے ہونے والے مسائل کا نوٹس لیتے امیر ملاح اور ندیم خان سھارن کی چوری کی واپسی کے لیے حدود کے ایس ایچ اوز کو جلد از جلد چوری واپس کرانے کے احکامات کیے۔ نئوں گوٹھ درگاہ سعدی موسانی پر فحاشی اور منشیات کو مکمل ختم کرنے کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس کی نگرانی ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا ملک اور وومین پولیس آفیسر بینظیر جمالی کریں گے جبکہ ایس پی دادو کی جانب سے درگاہ سعدی موسانی پر پکٹ قائم کرنے اور فحاشی میں ملوث عناصر اور پولیس عملے کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا اور میہڑ میں اسکول ٹائم دوران پولیس کا گشت بڑھانے اور اوباش لڑکوں کیخلاف انچارج بخشل سومرو کو کارروائی کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا جبکہ ایس پی دادو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دادو ضلع کے صحافی حق اور سچ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کی محنت کو سراہا، صحافی اپنے شہر اور علاقے کے مسائل کی نشاندہی کی ہے، صحافیوں کی مدد سے دادو ضلع میں بہتر ماحول بنایا جائے گا۔ دادو ضلع میں ہمیشہ کے لیے منشیات، فحاشی اور بڑھتی ہوئی بدامنی کو ختم کر کے بنیادی مسائل حل کیے جائیںگے۔