ٹنڈوآدم، مسلح افراد نے تاجر سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے چھین لیے

146

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم پولیس چوکی سے چند قدم فاصلے پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے تاجر سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے چھین لیے۔ ٹنڈوآدم میں پولیس چوکی شہید محمد علی کھوسو سے چند قدم فاصلے پر اوڈیرو لال اسٹیشن کے صحافی فرقان راجپوت اور کیلے کا تاجر عرفان راجپوت کوموٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر ایک لاکھ ہزار روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے۔ بیوپاری کے مطابق پولیس اہلکار چیک پوسٹ پر موجود تھے اور تماشا دیکھتے رہے اور کوئی مدد نہیں کی۔ واقعہ کے متعلق سٹی تھانے پر رپورٹ درج کرلی گئی۔ ٹنڈو آدم میں مختلف واقعات میں تین افراد زخمی، اسپتال داخل۔ ٹنڈوآدم گاؤں مشائخ ہوتی میں اٹھارہ سالہ وقار علی گاؤں نور محمد شاہ میں پندرہ سالہ پرکاش اور لانڈہی روڈ پر چودہ سالہ اعجاز علی زخمی ہوگئے جنہیں تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم داخل کروادیا گیا۔