الخدمت فاؤنڈیشن نے قدرتی آفات سے آگاہی کا قومی دن منایا

197

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت بھی ملک بھر میں قدرتی آفات سے آگاہی کا قومی دن منایا گیا۔اس حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں آگاہی واکس، سیمینارز اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمے داران سمیت طلبہ و طالبات اورزندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے اس موقع پر کہا کہ2005 ء کا زلزلہ پوری قوم کے لیے اور خاص طور پر حکومتی ادارو ں کے لیے ایک مشکل گھڑی اور کڑا امتحان تھاجس میںپوری قوم متحد نظر آئی اور دل کھول کر اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کی۔ فلاحی اداروں نے بھی جس حد تک ممکن تھا زلزلہ زدگان کی خدمت کی۔اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن نے زلزلہ زدگان کی بھر پور مدد کرکے خدمات کی ایک نئی تاریخ رقم کی اور 2005 ء کے زلزلے میں ریسکیو ،ریلیف اور ری ہیبلیٹیشن تمام مراحل میں خود کو پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے کے طور پر منوایا۔اس دن کو منانے کا مقصد 8 اکتوبر 2005ء کے اس عظیم قدرتی سانحے کے نتیجے میں ضائع ہونے والی ہزاروں قیمتی انسانی جانوں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے دوران ان کا مردانہ وار مقابلہ کر نے اور جدید تقاضوں کے مطابق حکمت عملیاں اپنانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔اس موقع پرالخدمت فائونڈیشن نے زلزلہ زدگان کی بھر پور مدد کرکے خدمات کی ایک نئی تاریخ رقم کی اور 2005 ء کے زلزلے میں ریسکیو ،ریلیف اور ری ہیبلیٹیشن تمام مراحل میں خود کو پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے کے طور پر منوایا۔اس دن کو منانے کا مقصد 8 اکتوبر 2005 ء کے اس عظیم قدرتی سانحے کے نتیجے میں ضائع ہونے والی ہزاروں قیمتی انسانی جانوں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے دوران ان کا مردانہ وار مقابلہ کر نے اور جدید تقاضوں کے مطابق حکمت عملیاں اپنانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔