حماس اور اسلامی جہاد کا آزادی فلسطین کے لیے مشترکہ جدو جہد پر اتفاق

88

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی تنظیم حماس اور اسلامی جہاد نے صہیونی حکومت سے آزادی کے لیے تزویراتی اتحاد کو مزید مضبوط کرنے پر اتحاد کرلیا۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے وفد کے ساتھ غزہ میں اسلامی جہاد کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور تنظیم کی قیادت سے ملاقات کی۔ انہوں نے اسلامی جہاد کے بتیسویں یوم تاسیس پر مبارک باد بھی پیش کی۔