مصری ڈاکٹروں کے وفد کی غزہ آمدآپریشن اور طبی معاونت شروع

105

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے ایک خصوصی طبی وفد نے غزہ کے اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کا علاج شروع کردیا۔ مصری ڈاکٹروں کا وفد 2روز قبل ڈاکٹر ہشام فرہود کی سربراہی میں شمالی غزہ میں بیت حانون کے راستے داخل ہوا۔ ایک ہفتہ قیام کے دوران یہ وفد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کے آپریشن اور دیگر طبی معاونت فراہم کرے گا۔