بریگزٹ کا المیہ کم سے کم تکلیف دہ ہونا چاہیے‘ ڈِچ وزیر خزانہ

102

لکسمبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہالینڈ کے وزیر خزانہ ووپکے ہوئکسترا نے کہا ہے کہ بریگزٹ ایک المیہ ہے، جسے کم سے کم تکلیف دہ ہونا چاہیے۔ لندن اور برسلز کے لیے لازمی ہے کہ وہ نرم ترین شرائط کے سلسلے میں کسی نکتے پر متفق ہوجائیں۔ ڈچ وزیر نے لکسمبرگ میں یورو زون کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں صحافیوں کو بتایا کہ بریگزٹ کی بہتر صورت صرف نرم ترین شرائط ہی ہوسکتی ہے۔