اطالوی پارلیمان کے ارکان کی تعداد میں ایک تہائی کمی کا فیصلہ

98

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اطالوی پارلیمان نے بڑی اکثریت سے اپنے ارکان کی تعداد میں واضح کمی کا فیصلہ کر لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق کمی کے فیصلے کا اطلاق پارلیمان کے دونوں ایوانوں پر ہو گا۔ یہ منظوری ان آئینی اصلاحات کا حصہ ہے، جن کے مطابق روم میں ملکی پارلیمان کے ارکان کی تعداد میں ایک تہائی کمی کرنا طے ہے۔ اس طرح ریاستی اخراجات میں سالانہ 10کروڑ یورو کی کمی بھی کی جا سکے گی۔ فیصلے کے تحت ایوان زیریں کے ارکان کی تعداد 630سے کم کرکے 400کردی جائے گی،جب کہ سینیٹ کے ارکان کی تعداد 315سے کم کر کے 200ہوجائے گی۔