امریکی ایف 16 طیارہ جرمنی میں گر کر تباہ‘ پائلٹ محفوظ

150

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں امریکا کا ایک ایف 16 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ جرمن فضائیہ کے مطابق مغربی جرمنی کے شہر ٹرییر کے قریب پیش آنے والے حادثے میں پائلٹ نے کود کر جان بچائی۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کے لیے جائے وقوع کو سیل کردیا گیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اطراف کی سڑکوں کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔