کمپیوٹر کمپنی ایچ پی کی تنظیم نو9ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

214

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور پرنٹر بنانے والی امریکی کمپنی ایچ پی اپنے ادارے کی تنظیم نو کے لیے 9ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس اقدام سے بھارت میں بھی 500افراد ملازمت سے نکال دیے جائیں گے۔ ایچ پی کے دنیا بھر میں کارکنوں کی تعداد 55ہزار ہے، جن میں سے 9ہزار کو نکالنے سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔