وزرا تبدیل کرکے حکومتی کارکردگی بہتر کی جائے‘ عراقی صدر

81

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی صدر برہم صالح نے حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے وزارتی سطح پر تبدیلیوں کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران مظاہرین پر حملوں کی فوری تحقیقات کی جائیں۔ انہوںنے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو رقوم دینے کا اعلان بھی کیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے اسپیکر پارلیمان، کابینہ، قبائلی عمائدین اور چیف جسٹس کے ساتھ مظاہروں سے متعلق ملاقاتیں کیں۔