الجوف میں یمنی فوج نے ایرانی ساختہ بمبار ڈرون تباہ کردیا

137

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی فوج نے جوف صوبے میں حوثی باغیوں کی طرف سے فوجی کیمپ پر بمباری کے لیے بھیجا گیا ایرانی ساختہ مسلح ڈرون طیارہ مار گرایا۔ چند روز قبل حجہ اور حیدان صوبوں میں بھی یمنی فوج نے کئی مسلح ڈرون مارگرائے تھے۔ دوسری جانب عرب اتحاد اور یمنی فوج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے صعدہ میں باغیوں کے اہم علاقے چھین لیے۔ فوجی آپریشن میں حوثیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ ادھر اماراتی وزیر خارجہ انورقرقاش نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف یمن کو متحد اور مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب کا ساتھ دینا ہے۔