لنگر……………… اجمل سراج

164

نہ وہ چٹنی سے جو کھاتا ہے روٹی
نہ وہ جو لقمہِ تر کھا رہا ہے

حکومت سے کوئی خوش ہے تو اجملؔ
فقط وہ ہے جو لنگر کھا رہا ہے

191010-03-3
نقطہ نظر
کس طرح نئی نسل کو سمجھائیں
میری پڑوسن بیمار تھیں، میں اُن کی عیادت کو گئی تو وہ اپنی نواسی کا قصہ سنانے لگیں کہ وہ آج کل امریکا سے آئی ہوئی تھیں، اس کو انہوں نے جے ڈاٹ سے کپڑے دلوائے۔ جو شرٹ بغیر آستینوں کے تھی وہ سائز چھوٹا تھا جب بدل کر بڑا سائز آیا تو اس میں آستینیں تھیں جسے دیکھ کر وہ بچی بہت روئی کہ میں آستینوں والی شرٹ نہیں پہنوں گی۔ یہ واقعہ بتا کر میری پڑوسن رونے لگیں، ہم کس طرح نئی نسل کو سجھائیں۔ آپ کے اخبار کے توسط سے ارباب اختیار سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ خدارا تمام ڈیزائنرز کو پابند کریں کہ عریاں لباس کی سپلائی بند کریں۔
رخشندہ اعجاز