2030ء تک 54 لاکھ پاکستانی بچے مٹاپے کا شکار ہوجائیں گے

96

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چائلڈ ہوڈ اوبیسٹی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان2030 ء تک دنیا میں سب سے زیادہ موٹاپے کا شکار بچوں والے ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔ ورلڈ اوبیسٹی فائونڈیشن کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال2030 ء تک 54 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے موٹاپے کا شکار ہوجائیں گے۔