قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو خواتین سمیت تین ملزمان کو عمر قید

106

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ضلع وسطی کی ماڈل کورٹ نے اپنی سوتیلی بیٹی کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو خواتین سمیت تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی،ملزمہ شگفتہ نے اپنی ملازمہ خانزادی اور اس کے بھائی کی مدد سے اپنی سوتیلی بیٹی کو قتل کیا، ملزمہ نے دوران تفتیش اپنی ساس کو بھی اس طرح قتل کرنے کا انکشاف کیا تھا،ملزمہ نے بیٹی کو منہ پر تکیہ رکھ کر مارا ۔واقعہ دوہزار اٹھارہ میں ایف بی ایریا کے بلاک 13 میں پیش آیا تھا۔