قتل کے مقدمے میں ملزمان کے وکلا کو حاضری یقینی بنانے کا حکم

91

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماعلی رضا عابدی کے قتل کے مقدمے میں 22 اکتوبر کو ملزمان کے وکلا کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان فاروق، غزالی، ابوبکر عبدالحسیب عدالت میں پیش ہوئے۔