فراہمی و نکاسی آب کیلیے منتخب نمائندوں سے تعاون کیا جائے،واٹربورڈ

98

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے واٹربورڈ کے انجینئر ز اور افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی بہتر سہولیات اور اس ضمن میں درپیش شکایات کے خاتمے کیلیے منتخب نمائندوںسے بھرپور تعاون کریں، ہرافسراپنے علاقہ کے منتخب نمائندوں سے رابطے میں رہے ، فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی اور ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افسران وعملے کے ارکان کا فوری تبادلہ کردیا جائے نیز ان کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ یہ بات انہوں نے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی سے ملاقات اور بعدازاں اپنی سربراہی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔